ہمارے لیے لکھیں

اگر آپ ”پاکستانی رائٹس“ کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو کوئی بھی سماجی، معاشرتی، مذہبی، کھیل یا مزاحیہ کوئی بھی موضوع چنیں اور 1000 الفاظ سے 1200 الفاظ تک کی تحریر لکھیں اور ہمیں بھیج دیں۔ تاہم 1200 سے زیادہ الفاظ کی تحریر بھی بھیجی جا سکتی ہے۔ تحریر لکھتے وقت درج ذیل جن چند باتوں کا خیال رکھیں:

1- تحریر بھجوانے سے قبل پروف ریڈنگ یقینی بنائیں اوراچھی طرح جائزہ لے لیں کہ املا کی غلطیوں سے پاک کردیا ہے۔ ایک اچھی تحریر کمپوزنگ کے غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے مسترد ہو سکتی ہے۔
2- کسی بھی موضوع پر تحریر قابل قبول ہوگی۔ ایسی تحریر جو پہلے کسی آن لائن میگزین یا بلاگ میں شائع نہ ہوئی ہو، اولین فرصت میں شائع کی جائے گی۔
3- آپ کو پورا حق ہے اپنی رائے بیان کرنے کا مگر خیال رہے کہ اس حق کو استعمال کرتے ہوئے آپ کسی مذہبی, ثقافتی یا نسلی گروہ کی دل آزاری نہ کررہے ہوں۔ ہمیشہ شائستہ لہجے اور نرم الفاظ میں تحریر لکھیں۔
4- لکھنے کا انداز دلچسپ ہو، ایسا نہ ہو کہ قاری آپ کے اندازِ تحریر سے بیزار ہو کر مکمل تحریر نہ پڑھے۔
5- آپ لکھی گئی تحریر کے مطابق اس کو عنوان بھی دیں، اور عنوان ایسا ہونا چاہیے جو تحریر کے موضوع سے مطابقت رکھتا ہو۔
6- مصنف کی شناخت انتہائی اہم ہے۔ قلمی نام سے تحریر شائع ہو سکتی ہے لیکن ادارے کو اصل شناخت کا علم ہونا ضروری ہے۔ گمنام مصنفین کی تحریریں قابل اشاعت نہیں ہوں گی۔
7- اعراب لگانے سے پرہیز کریں۔
8- تحریر اور تصویر بھیجنے کے لیے اس ویب سائٹ پر دیے گئے ویب فارم یا ادارے کے ای میل ایڈریس(info@pakistaniwrites.pk) کا استعمال کریں۔