صلاح الدین قتل .. پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج

پیر کو پولیس کے تین اہلکاروں کے خلاف صلاح الدین ایوبی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ صلاح الدین کو اے ٹی ایم مشین توڑنے اور سی سی ٹی وی کیمرے میں مُنہ چِڑانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ مقدمہ صلاح الدین ایوبی کے والد کی شکایت پر سٹی اے ڈویژن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر محمود الحسن ، سب انسپکٹر شفاعت علی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر متلوب حسین کے خلاف درج کیا گیا۔ ایوبی اتوار کے روز پولیس کی تحویل میں چل بسا تھا۔

ایوبی کے والد محمد افضال نے رحیم یار خان کے سٹی اے ڈویژن پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ اس کا بیٹا ذہنی طور پر معذور تھا اور اس کا اس سے رابطہ کچھ دنوں سے نہیں تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق چونکہ متوفی ذہنی مریض تھا، افضال نے شناخت کے مقاصد کے لئے اپنے بیٹے کے بازو پر ایوبی کا نام اور پتہ ٹیٹو کیا تھا۔

افضال کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایوبی کی گرفتاری کے بارے میں انھیں نہیں بتایا تھا اور انہیں اتوار کے روز میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹے کی موت کے بارے میں پتہ چلا۔ یہ خبر سنتے ہی اس نے پولیس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی جس کے بعد افضال اپنے دو بھانجوں کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچا جہاں اسے پتہ چلا کہ ایوبی کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور مبینہ طور پر تفتیش کے دوران اس کو ہلاک کیا گیا ہے۔

شکایت کنندہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اہل خانہ کو بتائے بغیر ایوبی کا پوسٹ مارٹم معائنہ کیا تھا۔

ایف آئی آر سیکشن 302 (قتل کی سزا) اور 34 (متعدد افراد کے ذریعہ مشترکہ نیت کی پیش کش) کے تحت درج کی گئی۔

گوجرانوالہ کا رہائشی ایوبی رحیم یار خان میں جمعہ کے روز اے ٹی ایم مشین توڑ کر اے ٹی ایم کارڈ نکال رہا تھا اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کی بنا پر پولیس نے اسے گرفتار کیا۔ اتوار کی صبح اس کی موت کی اطلاع ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں