جمعہ کے روز کوئٹہ کے قریب کچلاک میں ایک مسجد میں ہوئے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد شہید، اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
یہ دھماکہ مسجد الہاج میں نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران ہوا۔ یہ مسجد تحصیل کچلاک میں واقع ہے اور کوئٹہ سے 25 کلومیٹر دور ہے۔ اس کے ساتھ ایک مدرسہ منسلک ہے۔
دھماکے کی شدت سے مسجد میں ہلچل مچ گئی اور عمارت کی دیواروں اور چھتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں راستے میں ہیں اور لوگوں کو دوسرے نمازیوں نے اسپتال منتقل کردیا۔
اس علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے سیل کردیا ہے جو شواہد اکٹھا کررہے ہیں اور یہ معلوم کریں گے کہ یہ کس طرح کا بم تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔