پاکستانی رائٹس کی بنیادی پالیسی چند نکات کے گرد مرکوز ہے۔ اس پالیسی کو ہم نے اس طرح تیار کیا ہے کہ ہر کوئی سمجھ سکے کہ ہم کس طرح کی تحاریر پبلش کرتے ہیں اور ہم کس طرح ممبرز کی معلومات کو جمع کرتے ہیں، بات چیت اور ذاتی معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم نے اپنی پالیسی کی وضاحت درج ذیل نکات میں کی ہے۔
1- پاکستانی رائٹس کے مدیر کا کوئی خاص سیاسی یا فکری فہم ہوسکتا ہے، مگر ان کے نقطہ نظر سے ہٹ کر یا متصادم تحریروں کی اشاعت پر بھی پابندی نہیں، شرط یہ ہے کہ دلیل اور توازن سے بات کہی گئی ہو۔
2- پاکستانی رائٹس تمام دینی و لادینی، سیاسی و غیر سیاسی یا دوسری تنظیموں اور قیادت کی حمایت و تنقید میں لکھی گئی ایسی تمام تحاریر کو شائع کرے گا جن میں تنقید و حمایت کے آداب ملحوظ رکھے گئے ہوں۔
3- پاکستانی رائٹس کی کوشش ہوگی کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ممتاز دانشوروں کی تحریریں بطور خاص پاکستانی رائٹس کے لیے لکھوا کر اپنے قارئین کے لیے پیش کی جائیں۔
4- پاکستانی رائٹس اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے لیےاپنے معاصرین کے ساتھ قدم سے قدم ملانے کی کوشش کرے گا اور تحریروں کو ادارتی و لسانیاتی پیمانے پر مناسب جانچ پرکھ کے بعد ہی شائع کیا جائے گا۔
5- پاکستانی رائٹس ایک غیرجانبدار پلیٹ فارم کے طور پر تمام تحریروں کی اشاعت کی ذمہ داری لیتا ہے، مگر ان تمام تحریروں میں شائع مواد اور خیالات سے پاکستانی رائٹس کا متفق ہونا ضروری نہیں، اور ان تمام تحریروں کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری بالآخر صاحب تحریر کی ہی ہوگی۔
6- ہم ذاتی معلومات جمع کرنے سے قبل یا اس وقت، ہم اس مقصد کی شناخت کریں گے جس کے لئے معلومات جمع کی جا رہی ہے۔
7- ذاتی ڈیٹا ان مقاصد سے متعلق ہونا چاہئے جس کے لئے یہ استعمال کیا جاسکتا ہے، اور ان مقاصد کے لئے ضروری حد تک درست، مکمل، اور تازہ ترین ہونا چاہئے۔ ہم ذاتی معلومات کو نقصان پہنچا یا چوری، کے ساتھ ساتھ غیر مجاز رسائی، افشاء، کاپی، استعمال یا ترمیم کے خلاف مناسب حفاظتی محافظوں کی حفاظت کریں گے۔
ادارہ پاکستانی رائٹس۔