لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے تین جوان شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئیٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔

جواب کاروائی میں ، پاک فوج نے فائرنگ کرکے متعدد ہندوستانی مورچوں کو تباہ کردیا۔ کم از کم پانچ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے شہید جوانوں کی شناخت نائک تنویر، لانس نائک تیمور، سپاہی رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فائرنگ کو “مقبوضہ جموں وکشمیر کی غیر یقینی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش” قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں