بس حادثہ۔ 22 افرادجاں بحق

بابو سر ٹاپ کے علاقے میں مسافر کوچ چٹان سے ٹکرا گئی جس کے باعث 22 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ بابو سر ٹاپ کے علاقے میں کوچ چٹان سے ٹکرا گئی، کوچ میں 37 افراد سوار تھے۔ حادثے کے باعث22 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

علاقے میں دور تک طبی امداد کی فراہمی کا کوئی ذریعہ موجود نہیں۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق 12 زخمیوں کو چلاس منتقل کیا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ بابو سر ٹاپ بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے . آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں