”پاکستانی رائٹس“ پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ”پاکستانی رائٹس“ کا مقصد اردو زبان اور معاشرے میں مثبت رویوں کو تحریک اور فروغ دینا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مختلف امور کے بارے میں واضح اور دو ٹوک رائے قارئین کے سامنے لائی جائے۔
ہم ہر طرح کے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، قطع نظر اس کے کہ ان کے مخصوص نظریات و تصورات کیا ہیں اور کس مذہب و مسلک، طبقے یا مکتب فکر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اپنی تحریر میں آپ کسی سے بھی مہذبانہ انداز میں اختلاف کر سکتے ہیں مگر یاد رہے کہ یہ حق اختلاف کرنے کا ہے, تذلیل کرنے کا نہیں۔
ہم سب پاکستانی ہیں، ہم سب ایک ہیں۔ آئیے نفرت چھوڑ کر محبت کریں، دوری چھوڑ کر قریب آئیں، دشمنی کے بجائے دوستی کریں۔