سابق لیگ اسپن باؤلر عبد القادر خان 63 سال کی عمر میں لاہور میں ہارٹ اٹیک سے فوت ہوگئے ، عبد القادر خان کے بیٹے سلمان قادر نے مشہور کرکٹر کے انتقال کی تصدیق کردی۔ سابقہ اسٹار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن وہ زندہ نہ رہ سکے۔
عبد القادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 236 اور 132 وکٹیں حاصل کیں۔
ہمیشہ سچ بولنے والی گنتی کی چند آوازوں میں سے ایک آج ہمیشہ کےلیے خاموش ہو گئی۔ اللہ انکے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین